گلبرگ شاپنگ پلازہ میں آتشزگی، اصل حقیقت کیا؟ اہم انکشافات

گلبرگ شاپنگ پلازہ میں آتشزگی، اصل حقیقت کیا؟ اہم انکشافات
کیپشن: Lahore Shopping plaza Fire
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور میں آتشزگی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں،آگ لگنے کے واقعات پر قابو کیوں نہیں پایا جارہا ،اس کو انتظامیہ کی نااہلی کہیں یا پھر سہولیات کا فقدان ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرک میں شاپنگ پلازہ میں لگی آگ پر سات گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلازے کے تمام فلورز پر آگ بجھا دی گئی،جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔امدادی آپریشن میں 20 گاڑیوں اور 60 ریسکیو ورکرز نے حصہ لیا۔ پولیس نے آگ بجھانےکےکام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں پلازے کا سکیورٹی انچارج اورایک ملازم کوحراست میں لے لیا۔

پلازے کے کئی دکاندار رات بھر امدادی کام تیز کرنے کی دہائی دیتے رہے۔ دکانداروں نے الزام لگایا ہے کہ مالکان پلازہ خالی کروانا چاہتے تھے، آگ لگائی گئی ہے، شارٹ سرکٹ نہیں ہوا.

پولیس نے آگ بجھانےکےکام میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں پلازے کا سکیورٹی انچارج اورایک ملازم کوحراست میں لے لیا۔ پلازے کے کئی دکاندار رات بھر امدادی کام تیز کرنے کی دہائی دیتے رہے۔ دکانداروں نے الزام لگایا ہے کہ مالکان پلازہ خالی کروانا چاہتے تھے، آگ لگائی گئی ہے، شارٹ سرکٹ نہیں ہوا۔۔۔۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گلبرگ کے پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا اور کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے، آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کیا جائے،انہوں نے کمشنر لاہور اور ڈی جی ریسکیو 1122 کو ہدایت کی ہے کہ وہ امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  حفیظ سینٹر میں ہولناک آتشزدگی کے باعث کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا۔جس کے باعث  تاجروں کااربوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیاتھا۔