سٹی 42 : شہر میں آتشزدگی کے دو مختلف واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ریسکیوحکام کے مطابق میو ہسپتال کے قریب گودام میں پڑی لیزر مشین میں آگ بھڑکی، ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت آگ پر قابو پایا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسکے علاوہ مغلپورہ گنج بازار میں ایل پی جی گیس ریفلنگ کی دکان میں آگ لگی، آگ کی زد میں آ کر 14 سالہ عثمان جھلس کر جاں بحق ہو گیا ۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا، کولنگ کا عمل جاری ہے ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں گودام اور دکان میں موجود ساز و سامان جزوی متاثر ہوا ہے ۔