عابد چودھری:موبائلز سکواڈ نے ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے چرس، امپورٹڈ گٹکا اور جعلی صحافتی کارڈ برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ناکے پر تعینات اہلکار پبلک ٹرانسپورٹ کی معمول کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص کی مشکوک حرکات پر اسے روک کر تلاشی لی گئی۔
چیکنگ کے دوران ملزم کے قبضے سے 45 پیکٹ امپورٹڈ گٹکا اور 42 گرام چرس پر مشتمل 2 پیکٹ برآمد کیے گئے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم موٹروے کے ذریعے کراچی سے لاہور آ رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے ایک جعلی صحافتی کارڈ بھی برآمد ہونے کا بتایا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ روابط سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔