سٹی 42 : مانسہرہ میں ضلعی انتظامیہ اور ضلع پولیس کی جانب سے ناران روڈ مہانڈری کے مقام سے 4 دن کے لیے سیاحوں کیلئے بند کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شاہراہ کاغان 15 جون سے 18جون تک سیاحوں کے لیے بند کر دی گی ہے، مہانڈری پل کو 33 فٹ تک این ایچ اے کے تعاون سے وسیع کیا جارہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سیزن میں مہانڈری پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا اور اس کے بعد عارضی پل تعمیر کیا گیا تھا، پل بہہ جانے کی وجہ سے سیاحوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کو ان4دنوں میں کاغان ناران کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے سفر کے لیے شاہراہ قراقرم ہائی وے استعمال کریں ۔