شادی ہالز،بیوٹی پارلر، ریسٹورنٹس پرٹیکس عائدکرنےکی تجویز

شادی ہالز،بیوٹی پارلر، ریسٹورنٹس پرٹیکس عائدکرنےکی تجویز
کیپشن: Finance bill of 2021_22
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب حکومت نے اگلے مالی سال کے لیے 405 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کر لیا، جو رواں مالی سال کی نسبت 21 فیصد زائد ہے،ہوٹل، گیسٹ ہاؤس، شادی ہالز، کیٹر سروسز، پراپرٹی ڈیلر پر پانچ فیصد ٹیکس کی تجویز ہے، بیوٹی پارلر، فیشن ڈیزائنر، ہوم شیف، لانڈری، ڈرائی کلین سروس پر بھی 5 فیصد ٹیکس لگے گا،فش فارمنگ پر فی ایکڑ 1500 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
فنانس بل کے مطابق ٹیکسوں کی مد میں سٹام ڈیوٹی کی شرح ایک فیصد برقراررکھنے کی تجویز ہے،ہوٹل، گیسٹ ہاؤس، شادی ہالز، شامیانہ پر پانچ فیصد ٹیکس عائد ہوگا، کیٹرسروسز،آئی ٹی سروسز، ٹورآپریٹر، پراپرٹی ڈیلرپر پانچ فیصد ٹیکس لگایا جا رہا ہے، رینٹ اے کار سروس، کیبل ٹی وی آپریٹر پر پانچ فیصد ٹیکس برقرار رہے گا۔

مزید پڑھئے: آئندہ مالی سال 2021-22 کا بجٹ پیش کردیا گیا

بیوٹی پارلر،فیشن ڈیزائنر، ہوم شیف، آرٹیکچر پر پانچ فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے،لانڈری اور ڈرائی کلین سروس پر پانچ فیصد ٹیکس کی تجویز ہے، ریسٹورنٹس پر کیش کی ادائیگی پر16فیصد ٹیکس لگے گا، کیو آر کوڈ اور موبائل والٹ کے ذریعے ادائیگی پرٹیکس کی شرح پانچ فیصد کرنے کی تجویز ہے،پراپرٹی ٹیکس میں چھوٹ نہیں ہو گی بلکہ 2اقساط میں دینے کی تجویز ہے۔

الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس 50فیصد تک بڑھانے کی تجویز ہے، زرعی اجناس سے متعلق کمیشن ایجنٹس پرٹیکس کی شرح پانچ فیصد کرنے کی تجویز ہے، فوٹوگرافر ،اکاؤنٹنگ کنسلٹنسی سروسز پر5فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے،فش فارمنگ پرفی ایکڑ 1500 روپے ٹیکس وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اپنا تیسرا بجٹ پیش کردیا ہے،پنجاب کے بجٹ کا کل حجم 26 کھرب 53 ارب روپے مختص کیاگیا ہے،صوبائی وزیر خزانہ ہاشم بخت کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سالانہ بجٹ 2021-22 کا مجموعی حجم 2 ہزار 653 ارب روپے ہے،پنجاب کےسالانہ بجٹ میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا ہے جبکہ پہلےسے9 سروسز پرعائد ٹیکس کی شرح بھی کم کی جا رہی ہے۔

کورونا سےمتاثرہ تاجروں کے لئے40 ارب روپے ریلیف پیکج کی تجویز دی گئی ہے،خصوصی اقدامات کیلئے 91 ارب 41 کروڑ روپےاور  انصاف آفٹر نون پروگرام کیلئےساڑھے6ارب روپےمختص کیے گئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer