سپیکرچودھری پرویزالہٰی کے اپوزیشن کو مشورے، ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا

سپیکرچودھری پرویزالہٰی کے اپوزیشن کو مشورے، ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا
کیپشن: Pervaiz Elahi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: سپیکر پنجاب اسمبلی کے وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری اور اپوزیشن کو مشورے، ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا۔
 وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت کی تقریر سے پہلے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے پنجابی میں اپوزیشن کو نئے ایوان میں تحمل مزاجی کا پنجابی میں مشورہ دیا، کہنے لگے کہ نئے گھر میں آئے ہیں ،برتن وغیرہ ذرا کم توڑئیے گا، جس پرایوان کے اندر قہقہے لگ گئے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو دیکھتے ہوئے ان کے پرنسپل سیکرٹری کو بھی مشورہ دے ڈالا ، کہنے لگے کہ جی ایم سکندر میرے پرنسپل سیکرٹری تھے ،کبھی مجھے غصہ آجاتا تو وہ اس کے باوجود لوگوں کے کام کرجاتے تھے، اسی لئے آپ بھی تحمل مزاجی سے کام لیں اور کام کردیا کریں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer