نشے کے عادی افراد کی کمبختی آ گئی

addicted person
کیپشن: addicted person
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد)مسلم ٹاؤن موڑ پر نشہ کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، مسلم ٹاؤن کینال سائیڈ کو کلئیر کر دیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق نشے کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن گارڈن ٹاؤن،اچھرہ، مسلم ٹاؤن کے علاقوں میں کیا گیا۔اس دوران 55 منشیات کے عادی ملزمان کو پولیس حراست میں لیا گیا۔

 دوسری جانب مناواں کے علاقے سے خاتون منشیات فروش سمیت3 ملزم گرفتار کر لئے گئے ہیں،ملزمان میں شاہدہ عرف جھولو، ناظر مسیح اور غلام عباس شامل ہیں۔ملزمہ شاہدہ عرف جھولو کے قبضے سے 1 کلو 560 گرام چرس   جبکہ ملزم ناظر مسیح،غلام عباس سے 140 لیٹر کچی شراب، 6 بوتلیں برآمد  کی گئی۔

 ایک اور کارروائی میں پولیس نے 24گھنٹے میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے52 پتنگ باز گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔نشترکالونی سے14 ،کوٹ لکھپت سے3 ،کاہنہ سے8 پتنگ بازگرفتار کئے گئے۔اچھرہ سے5 ،لیاقت آباد 11   نصیرآباد سے 4 پتنگ بازوں کو گرفتار کر کےمقدمات درج کئے گئے۔