ویب ڈیسک: پی ایس ایل سکس کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل غیر ملکی کرکٹر فاف ڈوپلیسی پشاور زلمی کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں دوران فیلڈنگ سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے بلے باز فاف ڈو پلیسی کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت میں بہتری آرہی ہے جلد واپسی کیلئے پرامید ہوں۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب ڈو پلیسی باؤنڈری بچانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن اچانک وہ حسنین سے ٹکرا گئے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آپ سب مداحوں کا بہت شکریہ، میں اب پہلے سے بہتر ہوں اور صحتیاب ہوکر واپس آگیا ہوں۔ اپنے ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پُرامید ہیں کہ جلد ہی مکمل صحتیاب ہوکر گراؤنڈ میں دوبارہ ایکشن میں ہوں گے۔
Thank you everyone for all the messages of support. I'm back at the hotel recovering. Have concussion with some memory loss but I will be fine. Hopefully be back on the field soon. Much love. ❤️
— Faf Du Plessis (@faf1307) June 13, 2021