فالسے کے کرشماتی طبی فوائد جان کر آپ کی عقل دنگ رہ جائے گی

فالسہ
کیپشن: فالسہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فالسہ موسم گرما میں شوق سے کھایا جانے والا پھل ہے . اس کا جوس گرمی بھگانے اور فرحت پہنچانے میں معاون ثابت ہوتا ہے .

فالسے میں وٹامن بی اور سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ آئرن اور نمکیات اس کے اہم غذائی اجزا ہیں. اس میں 81 فیصد پانی کے علاوہ پروٹین اور کاربو ہائیڈریٹس بھی موجود ہوتا ہے. اس میں صحت سے متعلق حیرت انگیز فوائد موجود ہوتے ہیں، فالسہ میں سوجن کے خاتمے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں، بخار میں فالسہ کھانا مفید سمجھا جاتا ہے، اس کے علاوہ امراضِ قلب کے افراد اور دمہ کے مریضوں کو بھی فالسہ کھانے کا مشورہ دیا ہے۔

فالسہ کھانا آپ کی مجموعی صحت کے لیے بہت اچھا ہے، یہ آپ کے دل کی صحت کو بہتر کرتا ہے، بلڈ پریشر اور جسم کے کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فالسہ کا استعمال گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے اور پیاس بجھانے کا اہم ذریعہ ہے.یہ سرد تاثیر کا حامل پھل ہے جس کی وجہ سے معدے کی گرمی، سینے کی جلن، مسوڑھوں سے خون آنا، معدے کے السر اور شوگر میں کمی کرتا ہے.فالسہ معدہ و جگر کو تقویت دیتا ہے اور جسم سے گرمی کا اخراج کرتا ہے.فالسہ دل کو بھی صحت مند رکھتا ہے.یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور پھل ہے جس سے کینسر کے خطرے میں کمی کی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ موسم گرما کا یہ پھل آپ کو بخار، نزلہ اور جسم پر موجود سوزش جیسے مسائل سے نجات دلانے میں بھی مدد کرتا ہے۔فالسہ کے ساتھ ہی اس کا جوس بھی بہت مفید ہوتا ہے، فالسے کا جوس پینے سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے اور سینے کی جلن بھی ختم ہوتی ہے۔ 
فالسہ میں موجود کیلشیم کی وجہ سے اس پھل کو مضبوط ہڈیوں کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے۔فالسہ سانس کی دشواریوں کا بھی ایک بہت اچھا علاج ہے، یہ دمہ، کھانسی، سردی اور گلے کی سوزش جیسے مسائل کا علاج کرسکتا ہے۔فالسہ آپ کی جِلد کے لیے بھی بہت مفید ہے، یہ آپ کی جِلد کو ایکنی جیسے مسائل سے پاک کرتا ہے اور ساتھ ہی آپ کی جِلد کو تر و تازہ اور خوبصورت بھی بناتا ہے۔