ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تین ڈاکو  موٹر سائیکل پر آ ئے، دکان لوٹی چلتے بنے،فوٹیج منظر عام پر آ  گئی

Dacoity fotage
کیپشن: Dacoity fotage
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)مانگامنڈی میں ڈاکوؤں نے اقساط پر چیزیں دینے والی دکان لوٹ لی،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
 تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے دکان کے باہر موٹرسائیکل پارک کر کے واردات کی،فوٹیج میں ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے،ڈاکوؤں نے دکان سے 50ہزار نقدی لوٹی۔متاثرہ دکاندار عطاالرحمان نے تھانہ مانگامنڈی درخواست دیدی۔

شہر میں ڈاکو راج برقرار ہے جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔لاہور میں  ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔گزشتہ دنوں ایسا ہی ایک واقعہ  اچھرہ میں سینٹری کی دکان میں پیش آیا جہاں  ڈاکوؤں نے دکاندار کو اسلحے کے زور  پر لوٹ لیا تھا،پاک ٹریڈرز پر ہونے والی ڈکیتی کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی تھی۔  قبل ازیں ایسا ہی ایک واقعہ بیکری میں پیش آیا تھا جہاں نشترکالونی میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بیکری لوٹ لی تھی اس  واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی تھی۔