ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستان کے آئی ٹی شعبے نے مالی سال 2025-26 میں برآمدات اور زرِمبادلہ کے حوالے سے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 4.5 ارب ڈالر کی برآمدات کا سنگِ میل عبور کر لیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی 3.475 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں آئی ٹی برآمدات میں تقریباً 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق اس نمایاں ترقی میں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، بزنس پراسیس آؤٹ سورسنگ (BPO)، سافٹ ویئر بطور سروس (SaaS) اور گیمنگ انڈسٹری کے فروغ نے اہم کردار ادا کیا۔

پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں نے جاپان، سنگاپور سمیت ایشیا پیسیفک کی نئی منڈیوں میں اپنی رسائی بڑھائی، جس کے نتیجے میں برآمدی آمدنی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔