ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

اسحاق ڈار چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ایشیائی امور کی سربراہ یو ہونگ نے وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ پاکستانی سفیر خلیل الرحمان ہاشمی اور چینی وزارت خارجہ کے حکام بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں وفد کی قیادت کریں گے۔ اسحاق ڈار  چینی صدر اور شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ اسحاق ڈار کی ایس سی او ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ 

اسحاق ڈار  شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر وزرائے خارجہ کے ہمراہ چینی صدر سے بھی ملاقات کریں گے ۔