سٹی 42: ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے گیسٹرو کے مریضوں کی تفصیلات سامنے آگئی۔
رپورٹ کے مطابق نشتر ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 گیسٹرو کے مریض رپورٹ ہوئے،نشتر ایمرجنسی میں 52 گیسٹرو کے مریض لائے گئے ،13 مریضوں کو دیگر وارڈز سے گیسٹرو وارڈ میں منتقل کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ شہباز شریف ہسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 گیسٹرو کے مریض لائے گئے ،فاطمہ جناح ہسپتال میں 16 مریض گیسٹرو کے لائے گئے۔