راؤدلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ” اپنی چھت اپنا گھر“منصوبے پر اہم اجلاس، مریم نواز شریف کو منصوبے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق 51 ہزار سے زائد خاندانوں کا خواب حقیقت بن گیا، مریم نواز شریف کا اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے کا حکم دے گیا۔
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے پلیٹ فارم سے 51 ہزار نو سو گیارہ نادار خاندانوں کو قرضہ فراہم کیا جا چکا ہے، اب تک 60 ارب 50 کروڑ روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جا چکی ہے، 45,178 گھر زیر تعمیر ہیں جبکہ 6,160 گھر مکمل ہو چکے ہیں،
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ روایتی سیاست کا دروازہ بند کیا اور خدمت کا در کھول دیا۔