دورِ نایاب: پنجاب حکومت نے شہری سہولتوں میں بہتری کے لیے لاہور میں دوسرے بڑے پارکنگ پلازہ کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور عوام کو پارکنگ کی بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
ٹولنٹن مارکیٹ مال روڈسےمتصل5کنال اراضی پرانڈرگراؤنڈپارکنگ پلازہ کی منظوری,سیکرٹری بلدیات نے پنجاب حکومت کے منصوبےکےتحت پارکنگ پلازےکی منظوری دی,پارکنگ پلازہ کی تعمیر ٹیپا کی ذمہ داری اور انتظام محکمہ بلدیات کے پاس ہوگا.
پارکنگ پلازے میں 108 گاڑیوں اور350سےزائدموٹرسائیکلیں پارک ہوں گی,پلازہ ٹولنٹن مارکیٹ سے متصل 5 کنال پلاٹ پرزیرزمین بنےگا,بیسمنٹ ون اور بیسمنٹ ٹو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوگی,جدید پارکنگ آٹو میشن سسٹم بھی نصب کیا جائے گا.