سابق صدر ممنون حسین انتقال کر گئے

سابق صدر ممنون حسین انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر کے بیٹے ارسلان ممنون نے ان کے انتقال کی تصدیق کی اور بتایا کہ ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کا کہنا تھاکہ والد کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور آج خالق حقیقی سے جاملے،ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر رہے اور ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

سابق صدر ممنون حسین  کے بیٹے  ارسلان ممنون   نےسابق صدر ممنون حسین کےانتقال کی تصدیق کردی ،ارسلان ممنون کا کہنا  تھا کہ والد ممنون حسین کینسر کے عارضے میں مبتلہ تھے۔  سابق صدرممنون حسین کی عمر 81 برس تھی ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، صدر مملکت نےسابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ان کی مغفرت کی دعا کی،اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، صدر عارف علوی کا کہناتھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔