اغوا ہونے والا بیٹا 24 سال بعد باپ کو مل گیا

اغوا ہونے والا بیٹا 24 سال بعد باپ کو مل گیا
کیپشن: The son, who was abducted 24 years ago, was reunited with his father
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    24 سال قبل اغوا ہونے والا بیٹا باپ سے مل گیا۔ باپ نے بیٹے کو تلاش کرنے کے لیے چین میں موٹر سائیکل پر پانچ لاکھ کلو میٹر سفر کیا ۔اور ہر اس  جگہ اسے تلاش کیا جہاں انہیں اپنے بیٹے کی موجودگی کی اطلاع ملی۔

غیر ملکی ادارے  کی رپورٹ کے مطابق گو گینگ تانگ کے بیٹے کو 1997 میں چین کے ایک صوبہ شینڈوک کے مشرق میں واقع ان کے گھر کے سامنے سے اغوا کیا گیا، جب ان کے بیٹے  کی عمر صرف 2 سال 5 ماہ تھی۔بچہ گھر کے باہر تنہا کھیل رہا تھا، اسمگلرز نے بچے کو اغوا کیا اور اسے وسطی چین میں ایک خاندان کو فروخت کردیا۔          کئی سالوں کی تلاش کے بعد پولیس نے  گو گینگ کو بتایا کہ وسطی ہنان صوبے میں ایک 26 سالہ استاد کا ڈی این اے ان کے ڈی این اے  سے میچ ہو رہا ہے، جو کہ  گو گینگ کا کھویا ہوا بیٹا ہے۔خاندان کے دوبارہ ملنے کی تصاویر  وزارت عوامی تحفظ کے دفتر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں گو گینگ  کو طویل عرصے بعد اپنے بیٹے گو زیہن سے ملاقات کے وقت روتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ان کی بیوی اپنے بچے کو گلے لگاتی ہوئی نظر آئیں۔                گو گینگ  کا کہنا ہے کہ بیٹے کے اغوا کے وقت  میری عمر 27 سال تھی اور  میں  نے اس وقت ملازمت چھوڑ کر موٹر سائیکل پر ایک بڑے جھنڈے پر اپنے  بیٹے کی تصویر لگا کر پورے ملک میں ان کو تلاش کرنا شروع کردیا تھا۔