نہ قطار نہ انتظار، مال روڈپر ٹریفک کی روانی کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

نہ قطار نہ انتظار، مال روڈپر ٹریفک کی روانی کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مال روڈ کو سگنل فری بنانےکا فیصلہ ،منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ ضلعی انتظامیہ کوبھجوا دی گئی ،سی ٹی او لاہورکہتے ہیں سگنل فری منصوبے سےمال روڈپرٹریفک مسائل کا ازالہ کیا جا سکے گا۔

 تفصیلات کے مطابق مال روڈ کو سگنل فری بنانےکا فیصلہ ،سگنل فری منصوبے کے حوالے سے ابتدائی ورکنگ کا آغاز ہو چکا ہے،ٹریفک پولیس کی فزیبلٹی رپورٹ کے بعد متعلقہ اداروں نے اس پر ورکنگ شروع کر دی ۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ سگنل فری پراجیکٹ کے لیے مال روڈ پر چار یو ٹرن بنائے جائیں گے،مال روڈ کو کراس کرنے والے چوک مکمل بند کر دیئے جائیں گے،۔مسافر یوٹرن لے کر مال روڈ کراس کر سکیں گے ،ہائی کورٹ چوک سے گورنر ہاؤس تک کی سروس لین کو بھی ٹریفک کے لیے استعمال کیا جا سکے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹیپا اور ضلعی انتظامیہ کی رپورٹس کے بعد مال روڈ سگنل فری منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائے گا ۔