علی ساہی: آئی جی پنجاب انعام غنی نے متعدد ڈی پی اوز سمیت 8 افسروں کے تقرر و تبادلے کردیے، ڈی پی او سید خالد محمود کو اے آئی جی پروکیورمینٹ سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی رانا شعیب محمود کو ڈی پی او اٹک، سی ٹی او راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ مظہر اقبال کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی تعینات کیا ہے۔ اے آئی جی پروکیورمینٹ سی پی او لاہور فیصل مختار کو ڈی پی او پاکپتن، ڈی پی او اٹک سید خالد محمود کو اے آئی جی پروکیورمینٹ سی پی او لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفر کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ایس پی پٹرولنگ سرگودھا تنویر احمد ملک کو سی ٹی او فیصل آباد، سی ٹی او فیصل آباد شاہ زادہ عمر عباس کو ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ، اور ایڈیشنل ایس پی سٹی ڈویژن گوجرانوالہ محمد وقار عظیم کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔