صغیرراٹھور : سرائے عالمگیر میں اوورسیز پاکستانی کے شادی والے گھر چوری کی بڑی واردات،چور ملکی و بیرون ممالک کی کرنسی سمیت طلائی زیورات لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر میں چور اوورسیز پاکستانی کے گھر سے ملکی و بیرون ممالک کی کرنسی سمیت طلائی زیورات لے اڑے۔
چور 8 ہزار 800 پونڈ، 7 لاکھ پاکستانی کرنسی سمیت 9 تولے سونا اپنے ساتھ لے گئے۔
چوری کی واردات دن دیہاڑے کی گئی ، چوری کے بعد چور بڑی مہارت سے رفو چکر ہو گئے۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا، مبینہ چور کی CCTV فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
پولیس ملزمان تاحال ٹریس نہ کر سکی، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔