طاہر جمیل:بسنت پرلاہوریوں کی موجیں، پبلک ٹرانسپورٹ کیساتھ رکشوں کے سفر کی بھی مفت سہولت میسر ہو گی۔
ذرائع کے مطابق شہر میں 10 ہزاررکشےمفت سفرکیلئےدستیاب ہوں گے، اس حوالے سےرکشوں کی فراہمی کیلئے"ینگو" اور "ان ڈرائیو" سےمعاہدہ پرپیشرفت جاری ہے۔معاہدےکےتحت دونوں کمپنیاں 3دنوں کیلئےرکشےفراہم کریں گی۔
رکشوں کی فراہمی کےبدلےکمپنیاں بسنت پرمفت اشتہاری مہم چلائیں گی۔رکشے شہر کے مختلف علاقوں میں دستیاب ہوں گے،شہریوں کو آن لائن رائیڈ بک کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ مسافر کہیں سے بھی رکشے میں سوار ہو کر شہر میں سفر کرسکیں گے۔
شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی مفت دستیاب ہو گی،ڈویژن کے دیگر اضلاع سے بھی لاہور کیلئے مفت بسیں چلائی جائیں گی۔مفت ٹرانسپورٹ کا مقصد موٹرسائیکل کے استعمال کو کم از کم کرنا ہے۔