پنجاب پر دھند کی یلغار بڑھ گئی، موٹر ویز سرِ شام ہی بند ہو گئیں

Fog in Punjab, Pakistan weather, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب میں دھند کی یلغار مزید بڑھ گئی۔آج بھی موٹر ویز اور ہائی ویز پر دھند کی وجہ سے آمد و رفت میں شدید دشواری پیش آ رہی ہے۔

لاہور اسلام آباد موٹروےایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند  کی دی گئی ہے۔ موٹروےایم 3 عبدالحکیم انٹرچیج سے لاہور تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔ موٹر وے ایم 5 شیرشاہ انٹر چینج سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند ہے۔لاہور اسلام آباد موٹروےایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند ہو گئی۔ شدید دُھند کے باعث موٹروے(M-4) شور کوٹ سے فیصل آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

 سورج ڈھلنے کے بعد سے دھند سڑکوں پر اترنا شروع ہوئی تھی، اس وقت بیشتر ہائی ویز اور موٹرویز پر حد نگاہ انتہائی کم ہے ۔

شدید دُھند کے باعث موٹروے(M-4) شور کوٹ سے فیصل آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ  غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔