کورونا سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا، 16 نئے کیسز رپورٹ

Corona Situation
کیپشن: Corona Situation
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، جان لیوا وائرس سے مزید 1 مریض لقمہ اجل بن گیا ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 267 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.37 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں مہلک وائرس میں مبتلا 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔