خواتین کے لیے خوشخبری، سونا سستا ہو گیا

خواتین کے لیے خوشخبری، سونا سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اتارچڑھاو کا سلسلہ جاری ہے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونا 450روپے سستا ہوا ہے، سونے کے زیورات کے شوقین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونا 450روپے فی تولہ سستا ہو جس کے بعد خالص 24قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 12ہزار 900روپے میں فروخت ہوا اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا 1لاکھ 3ہزار 491روپے میں فروخت ہوا، جبکہ اکیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 98ہزار 787روپے میں فروخت ہوا، جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1320 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
خواتین صارفین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتیں تاحال بلند ترین سطح پرہیں، سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہونی چاہیئے۔

دوسری جانب جیولرز کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی خوش آئند امر ہے اس سے سونے کی تجارت بہتر ہونے مین مدد مل سکے گی

Raja Sheroz Azhar

Article Writer