باقاعدگی کیساتھ یہ کام کرنے سے آپ صحتمند رہ سکتے ہیں

باقاعدگی کیساتھ یہ کام کرنے سے آپ صحتمند رہ سکتے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد )صحتمند رہنے  کے لیے پیسے خرچ کرنا ضروری نہیں، جسم کو چُست رکھنے اور ذہن کی کارکردگی بڑھانے کے لیے روزمرہ زندگی میں تھوڑی سی ورزش کیلئے وقت نکالنا بےحد ضروری ہے۔

ورزش نہ صرف جسم بلکہ دماغ کی صحت کے لیے بھی اہم ہے,باقاعدہ ورزش سے بےچینی، بےخوابی، ڈیپریشن اور کئی دوسری بیماریوں سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے, ہر انسان کا جسم مختلف ہوتا ہے بالکل اسی طرح جس طرح انگلیوں کے پرنٹ مختلف ہوتے ہیں, اس لئے ہر شخص کو ڈاکٹر یا پروفیشنل کوچ سے مشاورت کے بعد ورزش کرنی چاہئے۔

ویٹ لفٹر کوچ اور جم ٹرینر رانا تاجر کا کہنا ہے کہ ہمیں فیصلہ کرناچاہئیے کہ ہم فٹنس کیلئے ورزش کررہے ہیں یا کسی کھیل میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں, ورزش کیلئے جم بہترین جگہ ہے کیوں کہ کوچ یا ٹرینر کے بغیر ورزش کا کوئی فائدہ نہیں۔
ورزش کے ساتھ ساتھ متوازن غذا کھانا بھی ضروری ہے جس میں پھلوں، دالوں اور سبزیوں کی بڑی مقدار شامل ہونی چاہیے,ایکسرسائز صحت کیلئے جنتی اہم ہے اتنا ہی ضروری ہے کہ لوگوں کو علم ہو کہ وہ ورزش کس مقصد کےلئے کر رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer