بزدار حکومت کی بے حسی سے کینسر کے مریضوں کی امیدیں دم توڑنے لگیں

بزدار حکومت کی بے حسی سے کینسر کے مریضوں کی امیدیں دم توڑنے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری : بزدار حکومت کی بے حسی کے باعث جہاں عام انسان پریشان ہے تو مریض بھی کلبلا رہے ہیں، کینسر کے مریض مرض کی وجہ سے تکلیف اور درد میں ہوتے ہیں ۔ان کے درد کی دوا نہ کی جائے تو ان کا مرض لا دوا ہوجاتا ہے۔ حکومت پنجاب نے ان مریضوں کے دوا کے بجائے درد میں اضافہ کردیا ہے۔

بزدار حکومت کی بے حسی اور ہٹ دھرمی سے کینسر کے مریضوں کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں ، غریب مریضوں٘ کیلئے مفت ادویات پروگرام کی بحالی تاحال غیر یقینی کا شکار ہے۔کابینہ کمیٹی کی جانب سے کینسر کے علاج کیلئے بہترین قرار دیا جانے والا سابقہ حکومت کا پروگرام حکومتی انتقام کی بھینٹ چڑھ گیا ، فنڈز منظوری کے باوجود اجرا میں تاخیر پر سوالیہ نشان  لگا ہوا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer