بلدیاتی اداروں کے ٹرانزیشن دورانیہ میں اہم پیشرفت

بلدیاتی اداروں کے ٹرانزیشن دورانیہ میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء کے تحت میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں کے ٹرانزیشن دورانیہ میں اہم پیشرفت، بلدیاتی اداروں کے ٹرانزیشن دورانیے میں 25 روز کا اضافہ کردیا، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی ادارے مالیاتی اختیارات استعمال کرسکیں گے۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں کے ٹرانزیشن دورانیے میں پچیس روز کے اضافے کے بعد ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز کو بحال کر دیا، محکمہ خزانہ پنجاب نے غیر فعال لوکل گورنمنٹس کو فنڈز استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

 محکمہ بلدیات پانچ فروری تک فنڈز استعمال کر سکے گا، فنڈز کا استعمال لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت کیا جائے گا، محکمہ خزانہ نے مراسلہ لاہور سمیت تمام اضلاع کے ایڈمنسٹریٹرز کو ارسال کر دیا، مراسلہ سیکرٹری خزانہ عبداللہ خان سنبل کی طرف سے سیکشن آفیسر امجد حسن نے جاری کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer