عمران خان ’’لیڈر آف پیس‘‘، بھارت کا اصلی دشمن کون؟ چودھری سرور نے بتادیا

عمران خان ’’لیڈر آف پیس‘‘، بھارت کا اصلی دشمن کون؟ چودھری سرور نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرورکا کہنا ہے کہ ایران، امریکہ تنازعے میں کمی اورافغان امن کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان بین الاقوامی منظر نامے پر لیڈر آف پیس کے طور پر ابھر رہے ہیں، آج کا پاکستان پر امن ہے اور یہاں اقلیتیں آزاد ہیں. انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون کا جواب پاکستان نے امن کے پیغام سے دیا، نر یندر مودی خود بھارت کا سب سے بڑا دشمن ہے.

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف متنازعہ شہریت انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، عالمی ادارے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف اور کشمیر میں ہونیوالے مظالم کا نوٹس لیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔