ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موچی گیٹ پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد

موچی گیٹ پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد)موچی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتےہوئے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کر لئے۔

ایس پی سٹی صفدر رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کہ موچی گیٹ پولیس نے ملزمان زوہیب اور وسیم کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 2 ہزار انار، 500 میزائل، 25 سو ماچس بم، 2 ہزار کیک شوٹ، 8 سٹین گن اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ملزمان چائنہ سے سامان برآمد کرتے اور شہرلاہور میں سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان کی نشاندہی پر گودام پر چھاپہ مار کر سامان برآمد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی گوالمنڈی افتخاراعوان، ایس ایچ او ریحان ضیا سمیت دیگر پولیس افسران موجود تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer