بچوں کی لڑائی پر بندوقیں چل گئیں

بچوں کی لڑائی پر بندوقیں چل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) غازی آباد کے علاقے میں بچوں کے جھگڑے پر 2 گروپوں میں تصادم، رانا گروپ کی فائرنگ کے باعث بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق غازی آباد کے علاقے تاجپورہ میں بچوں کے جھگڑے میں بڑے بھی کود پڑے، لڑائی کے دوران رانا گروپ کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 راہگیر زخمی ہوگئے جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں میں 5 سالہ اعظم، 5 سالہ سحر، 23 سالہ اختر، قادر اور نعیم شامل ہیں۔ متاثرین کو طبی امداد کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ لواحقین کا الزام ہے پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق ملزمان کے گھروں سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی جسے قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی گئی ہے۔