ایکسپوسنٹر: دوروزہ" پاکستان ہارٹی ایکسپو2108" اختتام پذیر

ایکسپوسنٹر: دوروزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: جوہر ٹاؤن ایکسپو سنٹرمیں دوروزہ" پاکستان ہارٹی ایکسپو2108"اختتام پذیر، آخری روز غیرملکی مندوبین ،کسانوں اور ماہرین زراعت کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ 100 سے زائد سٹالز پر شائقین کا تانتا بند رہا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب کی پہلی دوروزہ ہارٹی ایکسپو میں 40 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والےماہرین زراعت شریک ہوئے۔ زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پرترویج دینے کا ہنر جاننے کیلئے پنجاب بھرسے کسانوں اور کچن گارڈننگ کےشوقین افراد نے ایکسپو سنٹر کا رخ کیا۔

زراعت کے طلباء اور کسانوں کیلئے غیر ملکی ماہرین زراعت کے لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ آسٹریلین اور جرمن ماہرین نے شائقین کو شعبہ ء زراعت سے متعلق اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ ڈی جی زراعت ظفرحیدریاب کا کہنا تھا کہ نمائش میں 10 ہزار سے زائد شائقین نے ایکسپو سنٹر کا رخ کیا ہے۔

نمائش میں ملکی و غیر ملکی صنعتکاروں،امپورٹرز،ایکسپورٹرزاور کاشتکاروں کا تانتا بندھا رہا۔ دوردراز کے علاقوں سے آئے کسانوں نے مطالبہ کیا کہ زرعی شعبہ کے فروغ کیلئے ڈویژن کی سطح پر بھی ایسی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے۔