وقاص احمد: ڈیفنس فیز 6 کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
گھر میں دھواں بھر جانے کے باعث متاثر ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔