ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل7؛ کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر

پی ایس ایل7؛ کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر
کیپشن: PSL
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ایس ایل میں اب ہاؤس فل ٹاکرےہونگے،عوام کو سو فیصدگنجائش کے ساتھ میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی،ضلعی انتظامیہ لاہور کل سے شہر کے چھ مقامات سے اسٹیڈیم تک اسپیشل روٹس چلائے گی۔

تفصیلات کےمطابق سو فی صد عوام کو میچ دیکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے بڑا فیصلہ کرتے کرکٹ شایقئن کو خوشخبری سنادی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ  کا کہناتھا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کل سے شہر کے چھ مقامات سے اسٹیڈیم تک اسپیشل روٹس چلائے گی.
اسپیشل روٹس عوام الناس کی آسانی کے لیے چلائے جا رہے ہیں.ماس ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ڈیئو کے ساتھ ملکر چلائے جا رہے ہیں۔گڑھی شاہو، آر اے بازار، شاہدرہ، ٹھوکھر نیاز بیگ، شوکت خانم چوک اور اسکیم موڑ سے چلائے جا رہے ہیں.سپیڈو 27 فروری تک ان روٹس پر چلے کیں.

 ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہناتھا کہ شائقین کرکٹ کو 4:30 پر پک اپ اور 11:45 پر ڈراپ کی سہولت دی جائے گی.ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer