یاداشت بہتر بنانے کے چند نسخے

یاداشت بہتر بنانے کے چند نسخے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) آج کل یاداشت کمزور ہونے کی شکایتیں عام ہورہی ہیں، کسی سے کافی عرصے بعد ملاقات ہوئی تو اس کا نام ہی بھول جاتے ہیں۔کبھی کبھی تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک کمرے سے دوسرے کمرے کسی کام کیلئے جاتے ہیں تو کام ہی بھول جاتا ہے۔ 

سائنسدانوں کی تحقیق کےبعد  کچھ چیزوں کا انکشاف ہوا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ان نسخوں کو آزما کر ہم اپنی یادداشت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

ماضی کو  یاد کریں، پرانی باتوں کو بار بار دھرا کر انسان اپنی یاداشت کو بہتر کر سکتا ہے،  پرانے تجربوں کو اپنے ذہن میں دہراتے ہیں تو ان کی یادیں مضبوطی سے ہمارے ذہن میں رجسٹر ہو جاتی ہیں۔

خریداری کے لیے جائیں تو سامان کی فہرست بنانے کی بجائے سامان کی تصویر بنالیں، تصویر بنانے سے اس چیز کی شکل کی نوعیت کے بارے میں زیادہ گہرائی سے سوچتے ہیں۔ لہٰذا ہمارا دماغ اس یادداشت کو اچھی طرح سے بچا کر رکھتا ہے۔

باقاعدگی سے ورزش کرنے سے یاداشت بہتر ہوتی ہے۔  دوڑ لگانے سے یا دیگر ورزش کرنے سے یاداشت میں بہتری آتی ہے۔ 

تحقیق سے ثابت ہوا کہ صحت مند افراد کسی چیز کو یاد رکھنے کے فوراً بعد وقفہ لیتے ہیں تو انھیں وہ چیزیں زیادہ یاد رہتی ہیں۔لہٰذا کچھ پڑھنے اور تحریر کرنے کے بعد ذہن کو کچھ وقت کے لیے سکون دیں ۔ 

ایسی بہت ساری تحقیقات موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوا ہے کہ سو نے سے ہماری یادداشت مضبوط ہوتی ہے لیکن اس کی ایک شرط ہے۔ دراصل وہی لوگ اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو باقاعدگی سے یہ کام کرتے ہیں۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔