ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی واقعہ، دکھ کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی آسڑیلیا کے ساتھ ہے؛ کامران خان ٹیسوری

سڈنی واقعہ، دکھ کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی آسڑیلیا کے ساتھ ہے؛ کامران خان ٹیسوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر  کو ٹیلیفون کیا گیا، انہوں نے سڈنی واقعہ پر اظہارِ افسوس کیا۔ 

 گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہر پاکستانی آسڑیلیا کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلیر مسلمان نے جان پر کھیل کر کئی قیمتی جانیں بچائیں۔ 

 آسٹریلوی ہائی کمشنر کی گورنر سندھ سے گفتگو میں کہا کہ سڈنی واقعہ سیاہ دن ہے، لوگوں کی زندگیاں بچانے والا مسلم شہری آسٹریلیا کا ہیرو ہے۔ آسڑیلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے اظہار تعزیت پر گورنر سندھ سے اظہار تشکر بھی کیا۔