ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیابیچ واقعہ; دہشتگرد کو پکڑ نے والا شخص مسلمان نکلا، سوشل میڈیا پر ہیرو بن گیا

آسٹریلیابیچ واقعہ; دہشتگرد کو پکڑ نے والا شخص مسلمان نکلا، سوشل میڈیا پر ہیرو بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈی بیچ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے دوران احمد ال احمد نے غیر معمولی جرات اور انسانیت کی مثال قائم کی۔

43 سالہ فروٹ شاپ کے مالک اور دو بچوں کے والد احمد نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر پہلے دہشت گرد پر چھلانگ لگا دی تاکہ لوگوں کو بچایا جا سکے۔ اس بہادری کے دوران دوسرے دہشت گرد نے انہیں 2 گولیاں مار دیں۔ 

 احمد اس وقت اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

لوگوں کی جان بچانے والے اس مسلمان شخص کو حقیقی ہیرو قرار دیا جارہا ہے اور آسٹریلیا کے وزیراعظم نے احمد الاحمد کی بہادری پر ان کی تعریف کی۔