فضائی آلودگی میں نمایاں کمی،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا

 فضائی آلودگی میں نمایاں کمی،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا۔

شہر میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9ڈگری سینٹی گریڈ ،کم سے کم درجہ حرارت 8،زیادہ سے زیادہ 22ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
 ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

 واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں رواں برس بھی موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی سموگ نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، لاہور میں گذشتہ ہفتوں میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والے سموگ کی مقدار انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ گئی۔
حالیہ ڈیٹا کے مطابق رواں ماہ لاہور شہر متعدد بار دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا تاہم اب شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
سموگ کے انسانی صحت پر مضر اثرات
نزلہ، کھانسی، گلا خراب، سانس کی تکلیف اور آنکھوں میں جلن وہ ظاہری علامات ہیں جو سموگ کے باعث ہر عمر کے شخص کو بری طرح متاثر کرتی ہیں جبکہ سموگ انسانی صحت کو ایسے نقصانات بھی پہنچاتی ہے جو بظاہر فوری طور پر نظر تو نہیں آتے لیکن وہ کسی بھی شخص کو موذی مرض میں مبتلا کر سکتے ہیں، جیسا کہ پھیپڑوں کا خراب ہونا یا کینسر جیسا موذی مرض۔