شادی سےپہلے لڑکے اور لڑکی کی سکریننگ ہوگی، ڈاکٹر یاسمین راشد

Dr Yasmin Rashid
کیپشن: Dr Yasmin Rashid
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شادی سےپہلے لڑکے اور لڑکی کی سکریننگ کا قانون جلد لایا جائےگا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی گفتگو  کہ کہتی ہیں دنیا میں تھیلسیمیا کا سب سے بڑا پروگرام ہمارے ہاں چل رہا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق تھیلیسیمیا کے مرض کے حوالے سے  پی سی ہوٹل میں آگاہی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد  کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے پہلے پیدائش سے قبل بچے میں تھیلیسیمیا کی تشخیص کا عمل پاکستان نے شروع کیا،فری ٹیسٹ کے لیے بہت کام کیا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی کی سکریننگ کا قانون جلد پاس کروا کے لاگو کروایا جائے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ طب کے شعبہ میں تحقیق کی بہت ضرورت ہے، ہمیں ان بیماریوں پر تحقیق کی ضرورت ہے جو ہمارے ہاں زیادہ ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer