وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صحافیوں کو خوش کردیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صحافیوں کو خوش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی صحافی کالونی ہربنس پورہ آمد،،وزیر اعلی عثمان بزدار نے صحافی کالونی کے ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ بولےلاہوریوں نے پی ڈی ایم کے جلسے کو ناکام بنا کر اچھاکیا، اس پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کا اعلان کیا۔ سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور نے ایف بلاک کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سیکرٹری بابر ڈوگر، دیگر عہدیداران اور صحافیوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ 

وزیر اعلیٰ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ صحافی کالونی میرا گھر ہے، صحافی کالونی فیز ٹو پر بہت جلد کام شروع کر دیں گے۔ صحافیوں کو صحت کارڈ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی تعمیرو ترقی کے منصوبوں پر تیزی سے کام کررہے ہیں، زبانی نہیں عملی کام ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہوریوں نے پی ڈی ایم کے جلسے کو ناکام بنا کراچھا کیا ہے۔ اس پر لاہور کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جلسے کا انعقاد غیرقانونی اور غیر اخلاقی اقدام ہے، کورونا سے اموات ہورہی ہیں اور اپوزیشن کو جلسوں کی پڑی ہے۔