سیف سٹی اتھارٹی نے پی آر اے کو 2 ارب کا چونا لگا دیا

سیف سٹی اتھارٹی نے پی آر اے کو 2 ارب کا چونا لگا دیا
کیپشن: City42 - Safe City Authority
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رضوان نقوی) پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے پی آراے کو 2 ارب 70 کروڑ روپے کا'' چونا'' لگا دیا۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سیف سٹی اتھارٹی پر ٹیکس عائد کرکے کارروائی شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے "ہواوے کمپنی" سے سروسز لیں۔ لیکن ادائیگیاں کرتے وقت ٹیکس کٹوتی نہیں کی۔ شہر میں 8 ہزار کیمروں کی تنصیب، نیٹ ورکنگ سمیت دیگر سروسز کی مد میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے ساڑھے 16 ارب روپے کی ادائیگیاں کیں۔ لیکن "کنٹریکچویل سروسز" پر 16 فیصد کے حساب سے سیلز ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے پی آر اے کی طرف سے 2 ارب 70 کروڑ سیلز ٹیکس عائد کرنے کے خلاف کمشنر اپیلز کے پاس اپیل دائر کردی۔ جس میں موقف اختیار کیاکہ ان سروسز پر سیلز ٹیکس عائد نہیں ہوتا۔

سیف سٹی اتھارٹی نے جواب دینے کیلئے 20 دسمبر تک مہلت مانگ لی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer