سٹی 42:وفاقی وزیر داخِلہ محسن نقوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر سے والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، پی ٹی آئی چیئرمین نے محسن نقوی کی گھر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی والدہ کا انتقال 8 اگست کو ہوا تھا، مرحومہ کی تدفین آبائی علاقے میں کی گئی۔
وفاقی وزیر داخِلہ محسن نقوی صاحب کی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی اسلام آباد رہائش گاہ آمد
— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) August 14, 2026
محسن نقوی صاحب نے بیرسٹر گوہر خان کی والدہ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا… pic.twitter.com/fhiqZC1pY2