ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وطن عزیزاورسٹی 42 کی سالگرہ ایک ساتھ: سٹی نیوز نیٹ ورک ہیڈآفس میں سالگرہ تقریب

وطن عزیزاورسٹی 42 کی سالگرہ ایک ساتھ: سٹی نیوز نیٹ ورک ہیڈآفس میں سالگرہ تقریب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : وطن عزیزاورسٹی 42 کی سالگرہ ایک ساتھ۔سٹی 42کے پیشہ ورانہ امور کے 18سال مکمل ہوگئے ۔
اٹھارویں سالگرہ پرسٹی نیوز نیٹ ورک ہیڈ آفس میں سالگرہ کی تقریب ہوئی ۔ 
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر،گروپ ایڈیٹر نوید چوہدری  شریک ہوئے  ۔سالگرہ کی تقریب میں ان پٹ ہیڈسٹی42 سید زین العابدین،ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشنزسٹی نیوزنیٹ ورک سید تراب عباس شریک ہوئے
سی ایف او سٹی نیوز نیٹ ورک معاذن اسحاق،ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز خرم کلیم ،سینئر رپورٹر زاہدچوہدری ، مناظر علی،سعدیہ خان،ہیڈ آف ڈیجیٹل میڈیا جہانزیب خان،میاں بلال،فہد مغل،کنٹرولرنیوزسٹی42عبدالرشید،عرفان ملک ،را ؤ دلشادحسین،فرحان ،نیوز ہیڈ سٹی41عبدالحمیدنقیبی،ظہیراحمدکاہلوں شریک ہوئے ۔تقریب میں رپورٹرز،اینکرز،پروڈیوسرز،کاپی ایڈیٹرزسمیت دیگرسٹاف بھی شریک ہوا۔ 
خواجہ عمران نذیر نے کہا 18ویں سالگرہ پر سٹی 42کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔