ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد اور حکومت کا ڈیڈلاک برقرار: ملک گیر ہڑتال جاری

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد اور حکومت کا ڈیڈلاک برقرار: ملک گیر ہڑتال جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وفاقی وزیر بحری امور اور سندھ کے صوبائی وزرا ءکے ساتھ ہونےوالے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر بحری امور اور صوبائی وزیر سعید غنی مذاکرات میں موجود تھے۔
 صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سے پارکنگ پلاٹ اور دیگر امور پر آج پھر سے مذاکرات ہوں گے ،وفاقی وزیر بحری امور سے جو ہماری ڈیمانڈز تھیں وہ تسلیم کر لی گئی ہیں۔ملک شہزاد اعوان کاکہناہے کہ وفاق کے ساتھ دیگر مسائل پنجاب اور سندھ حکومت سے ڈیڈ لاک برقرار ہے،پاکستان کے گڈز ٹرانسپورٹرز پرامن رہیں بہت جلدخوشخبری دیں گے۔
صدر گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن محمد اویس چوہدری کاکہناہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال بدستور جاری ہے، افواہیں حکومتی ہتھکنڈہ ہیں، ہڑتال ختم کرنے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں اور پروپیگنڈا ہماری ہڑتال کو ناکام بنانے کے حکومتی ہتھکنڈے ہیں۔

محمد اویس چوہدری کامزیدکہناہے کہ پاکستان میں گڈز ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں کھڑی ہیں، ملک کی بندرگاہوں پر بھی ایک گاڑی تک لوڈنگ کے لیے موجود نہیں،ہماری ہڑتال مکمل طور پر پرامن ہے اور ٹرانسپورٹرز اپنے مطالبات کے لیے متحد ہیں،جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، ہڑتال ختم نہیں ہوگی۔