سٹی 42: چہلم اور عرس داتا گنج بخشؒ کی تقریبات پر سٹی ڈویژن پولیس کی جانب سے روٹ میپ جاری کیا گیا
ایس پی سٹی نے بتایا کہ اردوبازارسے تمام عزاداران چیکنگ کے بعد بھاٹی چوک گامے شاہ جلوس میں شامل ہونگے،عرس کی تقریبات پر زائرین شہدا چوک سے اردو بازار پہنچیں گے،جی سی یونیورسٹی روڈ سے ٹبہ بابا فرید ریٹیگن روڈ سے داتا دربار پہنچ سکیں گے،چہلم پر عزادار شہدا چوک اردو بازار سرکلر روڈ سے چیکنگ کے بعد جانب بھاٹی چوک کربلا گامے شاہ پہنچیں گے،سگیاں آؤٹ فال روڈ کی جانب سے زائرین ٹبہ بابا فرید سے داتا دربار حاضری دے سکیں گے۔
ضلع کچہری سے عرس کی تقریبات پر زائرین ریٹیگن روڈ ٹبہ بابا فرید سے شرکت کرینگے،عزاداران ضلع کچہری سے سیدھا لوئر مال روڈ سے تین درجاتی چیکنگ کے بعد جلوس چہلم میں شریک ہونگے
چہلم پر عزاداران ٹیکسالی چوک سے ہوتے ہوئے اونچا چیت رام براستہ اندرون بھاٹی گیٹ جلوس میں شرکت کرینگے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App