ویب ڈیسک : شوہر کے سانولے رنگ کے باعث بیوی نے طعنے دے کر شوہر کا جینا دوبھر کردیا، بالآخر مذکورہ شخص نے تنگ آکر کورٹ کے ذریعے طلاق لے لی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں آئے دن ہونے والی عجیب و غریب حرکتیں عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں، اب ایک خبر آئی ہے کہ پڑوسی ملک میں ایک شخص کی بیوی کواس کے گہری سانولی رنگ سے بڑا مسئلہ تھا اور وہ اسے بے جا طعنے دیتی تھی۔ عدالت نے شوہر کو سانولی رنگت پر تذلیل کا نشانہ بنانے کے سبب طلاق کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ ظلم کے مترادف ہے جو طلاق کی مضبوط وجہ ہے۔
عدالت میں انکشاف ہوا کہ بیوی کو شوہر کے ساتھ رہنے میں دلچسپی نہیں تھی اور وہ کافی سالوں سے الگ زندگی بسر کررہی تھی۔ 2007 میں یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھا جبکہ 2012 میں شوہر نے بیوی سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، مذکورہ شخص کے مطابق بیوی گہری سانولی رنگت پر بے جا تذلیل کرتی ہے۔