شہباز شریف کی سبکدوشی اور انوار الحق کاکڑ کے تقرر کے نوٹیفیکیشن ہوگئے

شہباز شریف کی سبکدوشی اور انوار الحق کاکڑ کے تقرر کے نوٹیفیکیشن ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: میاں محمد  شہبازشریف وزیراعظم نہیں رہے، ان کی وزیراعظم کے عہدہ سےسبکدوشی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، اس کے ساتھ ہی  انوارالحق کاکڑ پاکستان کے آٹھویں نگراں وزیراعظم بن گئے،  کابینہ ڈویژن نےانوار الحق کی نگراں وزیر اعظم کے عہدہ پر تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

انوارالحق کاکڑ نےنگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف آج لیا تھا۔

صدر مملکت نےانوار الحق کاکڑ  کو نگران وزیر اعظم کے عہدے کا حلف دلوایا تھا۔