وقاص احمد : یوم آزادی کی خوشیاں قانون کے دائرے میں رہ کر منائیں، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کا پیغام دینے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے آزادی کا جشن ہیوی بائیک ریلی نکال کر منایا۔ خواتین وارڈنز نے بھی ریلی میں خصوصی شرکت کی ۔
آزادی کے جشن پر تہذیب یافتہ پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔ سٹی ٹریفک پولیس نے ہیوی بائیکس پر ریلی نکال کر یوم آزادی پر منفرد پیغام دیا۔لبرٹی چوک سے شروع ہونیوالی ریلی میں خواتین وارڈنز نے بھی بائیکس چلا کر صنفی امتیاز سے آزادی کا پیغام دیا۔چیف ٹریفک پولیس کے مطابق یوم آزادی پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ہیوی بائیکس ریلی مین بلیوارڈ سے ہوتی ہوئی، لبرٹی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے اختتام پریوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔