عیشہ خان : رائیونڈ روڈ پر گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم سےایک بچہ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔ واقعے میں ایک بچہ اویس موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ حادثہ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی لاش کو مردہ خانے منتقل کردیاگیا ہے۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔