سعید احمد: سعودی ائیرلائن مسافروں کا سامان ریاض میں ہی چھوڑ آئی سفر کرنیوالے بیشتر متاثرہ مسافر عمرہ زائرین ہیں جو پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق سعودی ایئر لائن کی مسافر پرواز ایس وی 736 ریاض سے لاہور پہنچی تو معلوم ہوا کے ائیر لائن250 مسافروں کا سامان سعودی شہر ریاض میں ہی چھوڑ آئی ہے، متاثرہ مسافروں میں بڑی تعداد عمرہ زائرین کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مسافروں اور ائیرلائن عملے میں تلخ کلامی ہوئی اور معاملہ ائیر پورٹ سیکورٹی فورس تک پہنچ گیا تاہم ائیرلائن نےمسافروں کو 2 روز بعد لاہور ائیرپورٹ سےسامان وصول کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
متاثرہ مسافروں کی بڑی تعداد پنجاب کے دور دراز شہروں سے تعلق رکھتی ہے متاٖثرہ مسافروں کا کہنا ہے کہ 2 روز بعد سامان وصول کرنے کیلئے مزید اخراجات برداشت کرنا پڑیں گے۔