عید الفطر پر چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

عید الفطر پر چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: Eid Holiday
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومت پنجاب نے عیدالفظر کی 5 چھٹیوں کی منظوری دے دی۔

 عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظوری سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں دی گئی۔جاری اعلامیے کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات 21 اپریل بروز جمعہ سے 25 اپریل بروز منگل تک ہوں گی۔

 دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر میں 5 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے. وزیراعظم شہباز شریف نے اس ضمن میں باضابطہ منظوری دے دی.

 خیال رہے کہ ماہرین فلکیات اور رویت ہلال ریسرچ کونسل نے ماہِ شوال کا چاند 21 اپریل کی شام نظر آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ رواں سال پاکستان میں رمضان کے پورے 30 روزے ہوں گے، رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذا عید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو منائی جائے گی.

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر